ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: تین مندروں کی ڈبیوں پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

بنٹوال: تین مندروں کی ڈبیوں پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Fri, 27 Dec 2019 20:39:33    S.O. News Service

بنٹوال 2/دسمبر (ایس او نیوز) جمعرات کی شب کے آخری پہر میں تین مندروں میں گھس کر چوروں نے وہاں پر موجود عطیہ کی ڈبیوں سے رقم اڑالی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق چوروں نے جن مندروں کو نشانہ بنایا ہے ان کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ ویر بھدرا مہامئی مندر میں 2.30 منٹ پرچوروں نے مورتی کے خاص کمرے میں گھسنے کی کوشش کی، مگر وہ قفل توڑنے میں ناکام رہے۔جس کے بعد وہاں خاص کمرے سے باہر رکھی ہوئی عطیہ کی ڈبی اٹھا لے گئے۔

اسی مندر کے احاطے میں موجود مہامئی نامی دوسرے مندر میں بھی چوروں نے یہی کارروائی دہرائی، اور وہاں سے بھی ڈبی لے کر نکل گئے۔ان دونوں مندروں میں چوری کی واردات انجام دئے جانے کی خبر صبح اس وقت معلوم ہوئی علی الصبح مندر کا پجاری وہاں پہنچااور اس نے چوری کی بات ٹرسٹی چندراہاسا کو بتادی۔بنٹوال پولیس کو جب اطلاع دی گئی تو سرکل انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج، مضافاتی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی  پرسنا اور دیگر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرمعائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی۔

چوری کا تیسرا واقعہ بنٹوال تعلقہ کے رائی نامی علاقے میں نارائن گرو مندر میں پیش آیا۔ مندر کے داخلی دروازے کا تالا توڑ کر چور اندر گھس آئے اور وہاں سے عطیہ کی رقم والی دو ڈبیاں اڑاکر فرار ہوگئے۔یہاں پر بھی صبح میں پجاری کے پہنچنے کے بعد چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بنٹوال پولیس اسٹیشن کے افسران اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں مقامات پر چوروں کی ایک ہی ٹولی نے یہ وارداتیں انجام دی ہیں۔


Share: